قادری کی کراچی،لاہور اور فیصل آباد کے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت، مزار قائد پربھی جلسے کا اعلان

قادری کی کراچی،لاہور اور فیصل آباد کے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت، مزار ...
قادری کی کراچی،لاہور اور فیصل آباد کے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت، مزار قائد پربھی جلسے کا اعلان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے دھرنے میں شامل کراچی،  لاہور اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو واپس گھروں کو جانے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ وہ عید الاضحی اپنے اہل وعیال کے ساتھ جا کر منا سکیں اور اپنے اپنے شہر میں عوامی تحریک کے اعلان شدہ اجتماعات کے لئے انتظامات شروع کریں۔ تفصیلات کے مطابق طاہر لقادری کا ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں کہنا تھا کہ اب انقلاب اور انتخاب ساتھ ساتھ چلیں گے، عوامی تحریک کو بڑی پارلیمانی جماعت بنا کر عوامی طاقت سے فیصلے کریں گے، موجودہ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو گھاس نہیں ڈالتے، ڈیڑھ سال سے سینیٹ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ہم پارلیمنٹ کو اس کی طاقت واپس لے کر دیں گے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے بعد کراچی میں مزار قائد پر بھی جلسہ کریں گے، کراچی، لاہور اور فیصل آباد کے کارکن واپس جا کر جلسوں  کی تیاری کریںاور گلی گلی میں میٹنگز کریں،ہم عوام کو پیغام دیں گے کہ انقلاب ہی آخری حل ہےاس کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...