بین الاقوامی ائیر لائینز کے پائلٹوں کی بار بارشرمناک حرکتیں

بین الاقوامی ائیر لائینز کے پائلٹوں کی بار بارشرمناک حرکتیں
بین الاقوامی ائیر لائینز کے پائلٹوں کی بار بارشرمناک حرکتیں

  


اوٹاوا (نیوز ڈیسک) جہاز اڑانا بہت ذمہ داری کا کام ہے اور پائلٹ کو بہت سی اہم باتوں پر نظر رکھنا پڑتی ہے لیکن کینیڈا ایئرلائن کے کچھ پائلٹ جہاز اڑانے کے دوران کاک پٹ میں انتہائی شرمناک حرکات کررہے ہیں اور ان کی نظر کام کی بجائے کسی اور چیز پر رہتی ہے۔ سی بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کے چیف پائلٹ کی طرف سے پائلٹوں کو کئی دفعہ یہ پیغام بھیجا جاچکا ہے کہ وہ کاک پٹ میں فحش تصاویر نہ دیکھا کریں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بار بار خبردار کرنے کے باوجود کاک پٹ سے فحش مواد برآمد ہورہا ہے اور لگتا ہے کہ کچھ پائلٹ اس کے عادی ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ای میل سے پتا چلا کہ چیف پائلٹ نے کاک پٹ میں کی جانے والی شرمناک حرکات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور پائلٹوں کو یاد دلایا ہے کہ ان کی یہ حرکتیں سینکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔ حال ہی میں ایک خاتون پائلٹ کو خفیہ خانوں سے فحش تصاویر ملیں جس کے بعد انتظامیہ بہت پریشان ہے کہ پائلٹوں کو اس بری لت سے کیسے نجات دلائی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...