امریکہ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے کا ڈیٹا چوری،صارفین پریشان

امریکہ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے کا ڈیٹا چوری،صارفین پریشان
امریکہ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے کا ڈیٹا چوری،صارفین پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے اور بینک جے پی مارگن پر سائبر حملے میں کروڑوں صارفین کاڈیٹاخطرے میں پڑگیاہے اور بڑے پیمانے پر صارفین کی انتہائی اہم معلومات کے بارے میں شکوک و شبہات پیداہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سائبر حملہ آوروں نے آٹھ کروڑ سے زائد صارفین کے نام،پتہ ،فون نمبر،ای میل ایڈریس اوردیگراہم معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔
کمپنی کاکہناہے کہ اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ صارفین کے اکاﺅنٹ نمبر ،پاسورڈ، یوزرآئی ڈی اور سوشل سکیورٹی کی معلومات کو کوئی فوری خطرہ لاحق ہے اور ابھی کسی صارف کے ساتھ کسی فراڈ کے بھی شواہد نہیں ملے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ صارفین کو فی الحال پاسورڈیا اکاﺅنٹ کی معلومات تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کروڑوں صارفین کی معلومات تک ہیکروں کی رسائی کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے ۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے جے پی مارگن کے صارفین کے ڈیٹا تک ہیکروں کی رسائی کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا تھا لیکن کمپنی نے اس کے بعض مندرجات کو رد کیاتھا۔اس سے پہلے کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ مضمون بے بنیاد ہے لیکن اب یہ تسلیم کرلیا ہے کہ یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جے پی مارگن کو یہ شواہدملے ہیں کہ ہیکروں کا تعلق اٹلی سے ہے۔

مزید :

بزنس -