امریکہ اور بھارت مل کر نئی دنیا تلاش کریں گے

امریکہ اور بھارت مل کر نئی دنیا تلاش کریں گے
امریکہ اور بھارت مل کر نئی دنیا تلاش کریں گے

  


نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارت اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب دونوں نے خلا میں بھی گٹھ جوڑ کرلیا ہے تاکہ ملکر خلائی مشن بھیجے جاسکیں۔ بھارت کی طرف سے پچھلے ہفتے مریخ کی طرف ”منگل“ خلائی سیارہ بھیجا گیا جو مریخ کی سطح کا معائنہ کرے گا اور اس پر میتھین گیس کی تلاش کرے گا۔ اس سے دو دن پہلے امریکی خلائی سیارہ ”ماون“ بھی مریخ کے مدار میں پہنچا ہے جو کہ سرخ سیارے کے لئے بالائی ماحول کا تجزیہ کرے گا۔ دونوں ممالک نے مقاصد مشترک ہونے کی بناءپر آئندہ سے ملکر خلائی تحقیق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں صلاح مشورہ کیا جارہا ہے۔ بھارت کی طرف سے مریخ پر بھیجا گیا، مشن امریکہ کی نسبت بہت کم خرچ ہے اور بین الاقوامی ماہرین کے مطابق یہ امریکہ کے مشن کے اخراجات کا دسواں حصہ ہے۔ اس مشن کو ماہرین نے تعریف کی نظر سے دیکھا ہے جس کے بعد امریکہ نے بھی بھارت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارت مریخ پر مشن بھیجنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے اور اس میدان میں چین اور جاپان سے بھی آگے نکل گیا ہے کیونکہ ان دونوں ممالک کے مریخ پر جانے کے مشن ناکام ہوچکے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...