مغربی پابندیوں سے ہم مضبوط ہوئے،پیوٹن نے بتا دیا

مغربی پابندیوں سے ہم مضبوط ہوئے،پیوٹن نے بتا دیا
مغربی پابندیوں سے ہم مضبوط ہوئے،پیوٹن نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) یوکرین میں مداخلت کی بناءپر امریکہ اورمغربی ممالک کی طرف سے روس پر اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں تھیں لیکن روسی صدرولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کاروس کی معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ اس کایہ فائدہ ہوگا کہ روس کا چین، بھارت اور لاطینی امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھ جائے گا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرپیوٹن نے ان پابندیوں کو محض بیوقوفی قراردیااورکہا کہ ان کی وجہ سے صرف یہ ہواہے کہ دیگرممالک کوروسی مارکیٹ میں پھلنے پھولنے کاموقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ پابندیاںورلڈ ٹریڈآرگنائزیشن کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اوران کیوجہ سے عالمی معیشت کو نقصان ہواہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کو کرنسی پر کسی قسم کی پابندیاںلگانے کی ضرورت نہیں ہے اور روسی سنٹرل بینک مالی توازن برقرار رکھنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔