ائیر ہوسٹسز کی خوبصورتی کے راز کا پتا لگ گیا

ائیر ہوسٹسز کی خوبصورتی کے راز کا پتا لگ گیا
ائیر ہوسٹسز کی خوبصورتی کے راز کا پتا لگ گیا

  

دبئی سٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر کی ائر لائنوں میں خوش شکل ائر ہوسٹس ہنستے مسکراتے مسافروں کا استقبال کرتی ہیں اور کچھ ائر لائنز تو اپنی حسین و جمیل فضائی میزبانوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہیں اور مسافر ان کے علاوہ کسی اور ائر لائن پر سفر کرنا پسند ہی نہیں کرتے۔امارات ائر لائن کے ماہرین حسن نے پہلی دفعہ ائر ہوسٹسوں کے تر و تازہ چہروں اور دلکش انداز سے پردہ اٹھایا ہے۔پہلے تو ان فضائی میزبانوں کو دوران تربیت حسین و دلکش نظر آنے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے اور پھر وقتعا فوقعتا انہیں نئے نئے انداز و اطوار سے آگاہ کیا جاتا ہے۔لمبی پروازوں سے پہلے یہ دلکشی برقرار رکھنے کی خصوصی تیاری کی جاتی ہے۔

پرواز کے دوران یہ پھل اور سبزیاں زیادہ کھاتی ہیںاور پانی کا کثرت سے استعمال کرتی ہیں۔ناریل کا پانی اور کھیرے کا جوس خصوصا استعمال کرتی ہیں۔اسی طرح چائے کافی بہت کم پیتی ہیں اور اس کی جگہ فروٹ جوس استعمال کرتی ہیں۔ائر ہوسٹس گوشت ، پنیر ، ڈبہ بند خوراک اور چپس وغیرہ سے بھی پرہیز کرتی ہیں۔دوران خون تیز رکھنے کے لیے یہ جہاز میں چلتی پھرتی رہتی ہیں۔بالوں کو چمکدار اور ریشمی رکھنے کے لیے پودوں سے حاصل کیا گیا تیل استعمال کیا جاتا ہے اور دوران پرواز یہ خصوصی طور پر لکڑی کا کنگھا استعمال کرتی ہیں۔جلد کو تازہ رکھنے کے لیے پرواز سے قبل جسم پر لوشن یا تیل کا مساج بھی کرتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ خوش رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس