دواستانیاں اور ایک شاگرد، بے حیائی کی تمام حدیں پار کرگئے

دواستانیاں اور ایک شاگرد، بے حیائی کی تمام حدیں پار کرگئے
دواستانیاں اور ایک شاگرد، بے حیائی کی تمام حدیں پار کرگئے

  


نیویارک ( نیوز ڈیسک ) مغربی معاشرے میں اخلاقی بے راہ روی اب اس نہج کو پہنچ گئی ہے کہ اساتذہ اور نو عمر طلباءو طالبات کے درمیان شرمناک تعلقات عام بات ہو چکی ہے۔امریکی ریاست لوئزیانا کے ڈیسٹر ہن ہائی سکول میں بھی ایک ایسے ہی حیا سوز واقعے کا انکشاف ہو ا ہے جس میں دو استانیاں اور دسویں جماعت کا ایک طالب علم ایک عرصے سے مل کر شرمناک حرکات کر رہے ہیں۔

معاملہ اس حد تک پہنچ چکا تھا کہ سکول کے طلباءو طالبات میں یہ بات مشہور ہو چکی تھی کہ 32 سالہ استانی شیلی ، 24 سالہ استانی ریچل ، اور 16 سالہ طالب علم اکٹھے راتیں گزارتے ہیں اور کچھ طلباءنے تو یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے مذکورہ طالب علم کے موبائل فون پر تینوں کی فحش ویڈیوز بھی دیکھ رکھی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو شکایت کی گئی تو انہوں نے پہلے طالب علم سے تفتیش کی جس نے اعتراف کر لیاکہ حال ہی میں ایک فٹ بال میچ کے بعد اس کی استانیاں اسے اپنے گھر لے گئیں اور رات بھر بے حیائی میں مصروف رہے اور اس دوران موبائل پر ویڈیو بھی بناتے رہے، جبکہ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔پولیس نے دونوں نام نہاد استانیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...