پنجاب یونیورسٹی میں راہزنی کی وارداتیں ہونے لگیں
لاہور( نیوز ڈیسک ) پچھلے چند دنوں سے پنجاب یونیورسٹی میں راہزنی اور موبائل چھیننے کی وارداتیں سر اٹھانے لگیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں بس کا انتظار کرتے ہوئے 2 لڑکیوں سے موبائل فون چھینےجانے کے واقعات پیش آئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ اور پرس وغیرہ چھیننے کے واقعات بھی آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔طلباءکا کہنا ہے کہ عموماً یہ واقعات بس کا انتطار کرتے ہوئے ، اکیلے جاتے ہوئے اور شام کے بعد خاص طور پر رونما ہوتے ہیں ۔