عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی خواہش تھی تو مجھے بتاتے :خورشید شاہ

عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی خواہش تھی تو مجھے بتاتے :خورشید شاہ
عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی خواہش تھی تو مجھے بتاتے :خورشید شاہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے کی خواہش تھی تو مجھے بتاتے میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفی کی گزارش کرتا اور کہتا کہ اپنے ووٹ عمران خان کو دلوائیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی پیشکش کی تھی ،میوزیکل پروگرام کے پیچھے نوجوان لاشوں پر سیاست کی جارہی ہے ،دھرنے والے لاشوں کے مینار بنا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ہمارے شیر ہیں ،سندھ ایک کمرہ ہے جس میں ہم مل کر رہیں گے اس میں مزید کمرے نہیں بننے دیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں