گاڑی کے شیشے توڑ کر بچے کو بچانے کی کوشش الٹی پڑ گئی، برطانوی پولیس شرمندہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض کھلونے، گڑیائیں وغیرہ اس قدر بچوں کے مشابہہ ہوتی ہیں کہ ایک نظر میں تو دیکھنے والا انہیں اصلی بچہ سمجھ بیٹھتا ہے۔ ایسا ہی کچھ برطانوی پولیس کے ساتھ ہوا۔ برطانیہ کے شہر ڈوڈلے میں ہسپتال کے باہر ایک کار کھڑی تھی جس میں سیٹ پر ایک گڑیا پڑی تھی جس کی شکل ہو بہو شیرخوار بچے جیسی تھی۔ پاس سے گزرتے ایک شخص نے جب دیکھا کہ کوئی اپنے بچے کو گاڑی میں اکیلا چھوڑ گیا ہے تو اس نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس اہلکاربھی دھوکہ کھا گئے اور بچے کو بچانے کے لیے کار کی کھڑی کا شیشہ توڑ ڈالا۔ جب بچے کو باہر نکالا تو حیران رہ گئے کہ وہ تو گڑیا تھی جسے 10سالہ جنیہا ریٹرے کار میں چھوڑ کر اپنی بہن کے ساتھ ہسپتال کے اندر چلی گئی تھی۔
کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
واپسی پر دونوں بہنوں نے کار کا شیشہ ٹوٹا ہوا دیکھا۔ کار کی سیٹ پر سے انہیں پولیس کی طرف سے لکھا گیا ایک خط ملا جس میں انہیں پولیس سے رابطہ کرنے کو کہا گیا تھا۔ جنیہا کی بڑی بہن ڈیلیسیا کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو محسوس کرنا چاہیے تھا کہ وہ اصل بچہ نہیں بلکہ گڑیا ہے۔ جب میں نے پولیس اہلکاروں کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں کسی شخص نے فون کیا تھا، پھر انہوں نے ہسپتال کی نرسوں کو بھی پوچھا، انہوں نے بھی یہی کہا کہ یہ اصلی بچہ ہی ہے لہٰذا انہوں نے شیشہ توڑ دیا۔ ڈیلیسیا کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اگر گڑیا کے ہاتھ اور پیر غور سے دیکھتے تو انہیں پتا چل جاتا کہ یہ اصلی بچہ نہیں ہے لیکن انہوں نے صرف چہرہ دیکھ کر ہی شیشہ توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
آئی فون نہ لے کر دینے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ سے سرعام شرمناک بدلہ لے لیا