شہزادی ڈیانا کا وہ خط جس میں انہوں نے اپنے قاتل کے نام کا انکشاف کیا تھا

شہزادی ڈیانا کا وہ خط جس میں انہوں نے اپنے قاتل کے نام کا انکشاف کیا تھا
شہزادی ڈیانا کا وہ خط جس میں انہوں نے اپنے قاتل کے نام کا انکشاف کیا تھا

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی موت تقریباً ایک دہائی سے معمہ بنی ہوئی ہے اور یہ پتا چلنا کسی طور پر ممکن نہیں ہو رہا کہ ان کا قتل محض حادثاتی تھا یا اس کے پیچھے کوئی سازش تھی، مگر اب پہلی دفعہ ایک ایسا خط سامنے آ گیا ہے جس میں شہزادی نے واضح الفاظ میں اپنے خاوند شہزادہ چارلس کو ہی اپنی جان کا دشمن قرار دیا ہے۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

اخبار ’ٹیلیگراف ‘ کے مطابق ڈیانا کے قتل کی تحقیقات کے دوران ایک ایسا خط عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے شوہر شہزادہ چارلس ٹگی لیگ بورک نامی خاتون سے شادی کرنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لئے انہیں راستے سے ہٹانے کے لئے قتل کروانا چاہتے تھے۔ ڈیانا نے لکھا کہ ٹگی ان کے بیٹوں ہیری اور ولیم کی آیا کے فرائض سر انجام دیتی تھیں۔ اخبار کے مطابق ڈیانا نے یہ خط اپنے بٹلر پال برل کو 1993 میں تحریر کیا، جس کے اہم الفاظ یہ تھے، ”میرے شوہر میری کار کا حادثہ کروانا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بریک فیل ہو جائیں اور میرے سر میں گہری چوٹ آئے، تاکہ وہ ٹگی کے ساتھ شادی کے لئے اپنا راستہ صاف کر سکیں۔ “

بیوی کا شوہر کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ، سالوں تک جسے اپنا بچہ سمجھتا رہا وہ۔۔۔

دوسری جانب ڈیانا کے ساتھ کار میں ہلاک ہونے والے مصری شخص ڈوڈی الفاید کے والد محمد الفاید کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور شہزادی کو پرنس فلپ نے برطانوی ایجنسی MI6 کے زریعے ہلاک کروایا تھا کہ وہ شادی کر کے مسلمان اولاد پیدا نہ کر سکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس