برطانیہ میں گھوڑوں پر پینٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟ انتہائی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

برطانیہ میں گھوڑوں پر پینٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟ انتہائی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی
برطانیہ میں گھوڑوں پر پینٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟ انتہائی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

  

لندن (نیوز ڈیسک) چیزوں کو خوش رنگ بنانے کے لئے ان پر پینٹ کرنے کا رواج عام ہے۔ گھر ہوں یا گاڑیاں، فرنیچر ہو یا مشینی آلات، ہر چیز پر ہی رنگ کیا جاتا ہے، لیکن برطانوی شہر ڈارٹمور میں انتظامیہ نے گھوڑو ں کو رنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

جریدے ’ڈیلی میل‘ کے مطابق یہ دلچسپ فیصلہ گھوڑوں کی جان بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس شہر میں جنگلی گھوڑے بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور اکثر یہ مصروف سڑکوں پر بھی آ جاتے ہیں اور خطرناک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ خصوصاً رات کے وقت جب یہ گھوڑے سڑک پر آتے ہیں تو گاڑیوں کے ڈرائیور انہیں دیکھنے میں ناکام رہتے ہیں، اور یوں حادثہ ہو جاتا ہے۔ اس قسم کے حادثات میں صرف رواں سال کے دوران 60 سے زائدگھوڑے ہلاک ہو چکے ہیں۔

شہری انتظامیہ کی افسر کارلا مکیشنی کا کہناہے کہ گھوڑوں پر چمکدار پینٹ سے پٹیاں بنائی جائیں گی تا کہ جب ان پر روشنی پڑے تو وہ چمکتے ہوئے نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند گھوڑوں پر پینٹ کیا گیا ہے اور اس کے نتائج کافی اچھے رہے ہیں۔

کیا یہ افریقی پادری ہوا میں اڑ سکتا ہے؟ ویڈیو منظرعام پر آ گئی

برطانیہ میں یہ دلچسپ ترکیب فن لینڈ میں کئے گئے تجربے کے بعد اپنائی جا رہی ہے، جہاں جنگلی رینڈئیر کو سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات سے بچانے کے لئے ان پر پکے رنگوں سے لکیریں بنائی گئی تھیں، جس کے بعد حادثات میں بڑی کمی آ گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس