اس شخص کے دانت اس کے حلق میں کیسے پہنچ گئے؟
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کے ساتھ ایسا عجیب و غریب حادثہ پیش آ گیا کہ جس پر علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے بھی یقین کرنا مشکل ہو گیا۔ جریدے BMJ Case reports میں شائع ہونے والے مضمون میں بتایا گیا کہ یہ شخص سینے میں درد، غذا نگلنے میں مشکل اور کھانسی کی شکایت لے کر ہسپتال آیا۔ اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ پانچ روز قبل جب وہ سو کر اٹھا تو اس کے مصنوعی دانتوں کا ایک حصہ فرش پر گرا ہو اتھا لیکن دوسرا حصہ غائب تھا۔ وہ اسے تلاش کرتا رہا لیکن اس کا ٹوٹا ہوا حصہ نہ مل سکا۔ جب ڈاکٹروں نے مریض کا ایکسرے کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مصنوعی دانتوں کا ٹوٹا ہوا حصہ اس کے حلق سے ہوتا ہوا خوراک کی نالی میں جا کر پھنس گیا تھا۔ دانتوں کا ٹکڑا حلق سے 32 سینٹی میٹر نیچے جا چکا تھا اور اس کا ایک دانت خوراک کی نالی میں پیوست ہو چکا تھا۔
کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد مصنوعی دانتوں کو اس شخص کی خوراک کی نالی سے باہر کھینچ نکالا۔ آپریشن کے بعد یہ کچھ دن تک بخار کا شکار رہا لیکن اب صحتمند بتایا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصنوعی دانتوں کے ٹوٹے ہوئے حصوں کا حلق یا خوراک کی نالی میں چلے جانا ایک عام مسئلہ ہے اور لوگوں کو اس معاملے میں خاص احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔