خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 35فیصد کمی

خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 35فیصد کمی

اسلام آباد(این این آئی) خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل میں 35 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خام تیل کی گرتی قیمتیں پاکستان سمیت درآمدی معیشتوں کیلئے مثبت ثابت ہورہی ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال جولائی اور اگست میں درآمدی بل ساڑھے 9 فیصد گرگیاجس کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل مسیت دیگراجناس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی ادائیگیوں میں 35فیصد کمی تاہم دررآمدی مقدار میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق خام تیل کی درآمدی مقدار59فیصد بڑھ گئی ہے۔

مزید : کامرس