پنجاب آٹا نمبر 1کی لکی ڈار انعامی سکیم کی تقریب کا انعقاد

پنجاب آٹا نمبر 1کی لکی ڈار انعامی سکیم کی تقریب کا انعقاد

لاہور ( پ ر) پنجاب آٹا نمبر1بنانے والے ادارے نیشنل فلور اینڈ جنرل ملز لمیٹڈ شیخوپورہ نے اپنے کسٹمرز کے لئے لکی ڈرا انعامی سکیم کا اجراء کیا تھا جس میں لاہور اور گردونواح کے لوگوں نے بھرپور حصہ لیا انعامی سکیم میں موصول ہونے والے کوپن کی قرعہ اندازی کی جا چکی ہے اور انعامات جیتنے والے خوش نصیب افراد کو مطلع کر دیا گیاہے لکی ونرز کو انعامات دینے کے لئے ایک پروقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔نیشنل فلور اینڈ جنرل ملز شیخوپورہ کے ڈائریکٹر خلیق ارشد نے اس انعامی سکیم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب ونرز کو مبارکبادی ہے اور اس لکی ڈرا سکیم کو مزید جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور دوسری قرعہ اندازی انشاء اللہ 5نومبرکو ہوگی ۔

مزید : کامرس