باہمت خواتین میں ایوارڈکی تقسیم اورزینت گاڑی پروگرام کا آغاز
لاہور(پ ر) کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (CCBPL) یکم اکتوبر کو ایکسپو سنٹر میں تیسرا سالانہ ’’Savvy and Successful Awards 2015‘‘کی تقریب کا انعقادہوا جس میں پاکستان بھر سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اور ملک و قوم کی خاطرشاندار خدمات پیش کرنے والی خواتین کو خصوصی ایوارڈز سے سراہاگیا ۔تقریب میں CCBPLکے ’’ زینت گاڑی‘‘ پروگرام برائے بہبود خواتین کے تحت معاشرے سے فرسودہ روایات کے خاتمے کیلئے بے روزگار خواتین میں ایسے خصوصی رکشے تقسیم کئے گئے جس کی ڈرائیور ز اور سواریاں خواتین ہونگی ۔با ہمت خواتین اپنی مدد آپ کے تحت ’’زینت گاڑی ‘‘ اور اپنے گھر بار کا نظم و نسق بھی چلاسکتی ہوں گی ۔کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کی عظیم کاوشوں کے باعث اب تک 5ملین خواتین باعزت روزگار کے مواقعوں سے مستفید ہو چکی ہیں ۔ تقریب میں جن خواتین کوخصوصی ایوارڈ سے سراہاگیا جن میں غریب اور نادار بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سٹریٹ سکول چلانے والی حمیرا بچل ، پاکستان کی پہلی ٹیکسی درائیور زاہدہ کاظمی ، پاکستان کی پہلی خاتون فائیر فائیٹر شازیہ پروین ، ڈائریکٹر جسٹس پروجیکٹ پاکستان سارہ بلال ، نوجوان سکوائش کھلاڑی سعدیہ گل ، ڈاکٹر مریم سلطانہ اور CCBPLکی سیلز کوارڈینیشن آفیسر نعیم اختر اورپہلی خاتون ویئر ہاؤس آپریٹر شمائلہ نورین کے نام شامل ہیں ۔ایوارڈ تقسیم کرنے کی اس خصوصی تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، پہلی خاتون انجینئر سینیٹر رخسانہ زبیری ، اقوام متحدہ برائے خواتین کے نمائندے جمشید قاضی اور معروف فیشن ڈیزائنر نیلوفر شاہد سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی ۔