پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کاسالانہ اجلاس عام

پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کاسالانہ اجلاس عام

لاہور(پ ر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کی پہلا سالانہ اجلاس عام پاک چین چیمبر کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں چیمبر کے اعلی عہدِداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا اعلان کیا گیا۔اجلاس کی صدارت دن گروپ کے ڈائرایکٹر ایس ایم نوید نے کی جس کے دوران چیمبر کی ابتک کی کارکردگی رپورٹ بھی ممبران کے سامنے پیش کی گئی اور بعد میں الیکشن نتائج کا اعلان کیا گیا۔نتائج کے مطابق شاہ فیصل آفریدی کو چیمبر کا بلا مقابلہ صدر مقرر کیا گیااور ایس ایم نوید کو سینئر نائب صدر جبکہ فرحان لطیف کو نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا بھی اعلان کیا گیا 10 ممبران پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی میں شاہ فیصل آفریدی، ایس ایم نوید، فرحان لطیف، خواجہ عاصم خورشید ،حمید اختر چڈا، سعد اختر خان ،حافظ عبدالوحید ثناء،زرک خان، احمد فہیم،اور جاوید اقبال منتخب ہوے۔ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بلامقابلہ صدر مقرر ہونے پر فیصل آفریدی کو مبارکباد پیش کی۔

اور پاک چین تجارتی اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاک چین جوائینٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس کے دوران آڈیٹر مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ سالانہ رپورٹ اور آڈٹ اکاونٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

؂اس موقع پر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ پاک چین جوائینٹ چیمبر پاکستان کے بڑے صنعتی شعبوں مثلا الیکٹرک اپلائینسز،ٹیکسٹائل،فرنیچر، کیمیکلز،دستکاری،سیمنٹ اور زراعت وغیرہ کو چینی سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت سے مظبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ چینی صنعت کو پاکستان میں منتقل کرنے اور پاکستانی عوام کیلئے روزگار کے مواقع تشکیل دینے کیلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

مزید : کامرس