گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے منصوبے کی تکمیل کے بعد دیگر شہروں کی کاروباری منڈیوں میں باہمی رابطہ بہتر ہو گا‘خواجہ ضرار کلیم

گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے منصوبے کی تکمیل کے بعد دیگر شہروں کی کاروباری ...

لاہور(این این آئی )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے بنایا جائے،اس منصوبے کے تحت توانائی،انفراسٹرکچر،زرعی ترقی ،روزگار کے مواقع،تعلیم کا فروغ،صحت عامہ اور عوامی روابطہ کے اہم ترین منصوبوں میں ترقی ممکن ہو گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ شیخوپورہ موٹر وے منصوبے کی تکمیل کے بعد گوجرانوالہ، شیخوپورہ ،سرگودھا اور دیگر شہروں کی کاروباری منڈیوں میں باہمی رابطہ بہتر ہو گااورعلاقے میں چاول انڈسٹری کو خام مال کی دستیابی میں بھی آسانی ہو گی۔گوجرانوالہ کا باقی شہریوں کے ساتھ رابطہ تیزہونے کی وجہ سے سبزیوں اور پھل بھی سستے ہو گے۔گوجرانوالہ اور لاہور میں دوسرا رابط بن جائے گا کیونکہ کامونکی اور مریدکے شہر اکثر اوقات احتجاجیریلیوں کی وجہ سے بلاک ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان میں تجارت ،سیاحت اور سماجی و اقتصادی سر گرمیوں میں تیزی لائے گا بلکہ یہ خطے کی تاریخ کی سمت طے کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔ضرار کلیم نے مزید کہا کہ اگر ملک سے بجلی کا بحران ختم ہو جاتا ہے تو ملکی صنعتیں اپنی پیداواری استعداد کو بڑھاتے ہوئے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیں گی جس سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں،لٰہذا حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرے۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل چےئرمین نے مزید کہا کہ موجودہ بجلی بحران کی وجہ سے پا کستا ن کی صنعتیں اپنی کل پیداوار ی صلاحیت کے مقا بلے میں 50فیصدپیداواری صلا حیت پر چل رہی ہیں ۔ حکومت کو انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے مزید انرجی منصوبوں کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ ملک اس بحران سے نجات حاصل کرکے اپنی معیشت کو مضبوط بنا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...