فیصل آباد چیمبر کا 10لاکھ روپے سے کم آمدنی یا 35 فیصد سے کم ود ہولڈنگ کے حامل تاجروں کو ویلتھ سٹیٹمنٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ

فیصل آباد چیمبر کا 10لاکھ روپے سے کم آمدنی یا 35 فیصد سے کم ود ہولڈنگ کے حامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(این این آئی) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد نے 10لاکھ روپے سے کم آمدنی یا 35 فیصد سے کم ود ہولڈنگ کے حامل تاجروں کو ویلتھ سٹیٹمنٹ سے مستثنیٰ قراردینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی ٹیکس دہندگان کو ویلتھ سٹیٹمنٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز کے مطابق پچھلے سال جن ٹیکس دہندگان کی آمدن دس لاکھ روپے سے کم یا ودہولڈنگ 35 فیصد سے کم تھا ان کو ویلتھ سٹیٹمنٹ داخل کرنے سے مستثنیٰ قرار ددے دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس سال بھی یہی طریق کار اختیار کیا جائے تا کہ ٹیکس دہندگان زیادہ سے زیادہ اور بروقت ریٹرن داخل کرا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلہ میں ضروری ہوا تو وہ نہ صرف چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو بلکہ چیئرمین ایف بی آر سے بھی ملاقات کرینگے تا کہ ٹیکس دہندگان کو یہ اضافی سہولت مل سکے۔

مزید :

کامرس -