فنانس ڈویژن کیلئے ساڑھے 52کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

فنانس ڈویژن کیلئے ساڑھے 52کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 52 کروڑ 56لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 88 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ،پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے فنانس ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 89 لاکھ ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 40 کروڑ ،گو ادر میں گودے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 4 کروڑ، اسلام آباد میں سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 52 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -