بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں2.19روپے کمی خوش آئند ہے ،عابد حمید خاں

بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں2.19روپے کمی خوش آئند ہے ،عابد حمید ...

لاہور(پ ر)تاجر راہنما و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) پنجاب کے چیئرمین عابد حمید خاں نے بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں2.19روپے کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی کمی ایک یا دو ماہ کیلئے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کی جائے انہوں نے کہا کہ دو تین یوم قبل لائن لاسز (بجلی چوری) کی مد میں 2فیصد اضافہ کردیا ۔اس لیے پہلے یہ2فیصد اضافہ واپس لیا جائے پھر عوام کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے مذکورہ فیول ایڈجسٹمنٹ کمی کے بعد20ارب روپے کا ریلیف جھوٹ کا پلندہ ہے کیونکہ لائن لاسز کی مد میں بجلی بلوں میں2فیصد اضافہ سے عوام پر 22۔ارب کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔

عابد حمید خاں نے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگی پیداوار کا باعث ہے جس کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی ،مہنگی پیداوار کے باعث پاکستانی برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے اور پاکستانی صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں اس لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی مستقل بنیادوں پر کی جائے اور مختلف مدوں میں کیے گئے تمام اضافے واپس لیے جائیں۔

مزید : کامرس