قومی انڈر 19 ٹیم عمران رفیق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی

قومی انڈر 19 ٹیم عمران رفیق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو(آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا سہ روزہ میچ 4 سے 6 اکتوبر تک ماترا میں کھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 19 ٹیم عمران رفیق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو سہ روزہ اور پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا تین روزہ میچ 4 سے 6 اکتوبر تک ماترا جبکہ دوسرا میچ 10 سے 12 اکتوبر تک ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا میچ 16 اکتوبر کو ماترا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا 19 اکتوبر، تیسرا 21 اکتوبر، چوتھا 23 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ آخری چاروں میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی