مسقط‘ ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹوئنکل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا

مسقط‘ ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹوئنکل سہیل نے گولڈ میڈل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط (سپورٹس ڈیسک) مسقط میں ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹوئنکل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مسقط میں ہونے والے ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے 57 کلو گرام بینچ پریس کیٹگری میں پاکستانی پاور لفٹر ٹوئنکل سہیل نے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹوئنکل سہیل گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ ٹوئنکل سہیل پاور لفٹنگ کے علاوہ قومی کبڈی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلی بار ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ان ایکشن ہیں۔ ۔