سرینا ولیمز کا آرام کی غرض سے چائنا اوپن اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا اعلان

سرینا ولیمز کا آرام کی غرض سے چائنا اوپن اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری ...

نیویارک (این این آئی) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آرام کی غرض سے چائنا اوپن اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ چائنا اوپن آئندہ ہفتے بیجنگ جبکہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سنگاپور میں منعقد ہوگا۔ میڈیا کے مطابق امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آرام کی غرض سے دونوں ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرینا ولیمز 21 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں انہیں روبرٹا ونچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...