سابق سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے
کولمبو(آن لائن)سابق سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے نے نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 38سالہ جے وردھنے نے نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جارجی پائی سپر سمیش میں سینٹرل ڈسٹرکٹس کی جانب سے کھیلیں گے۔سینٹرل ڈسٹرکٹس کے کوچ ہائینرچ میلان کا کہنا تھا کہ جے وردھنے کا تجربہ ان کی ٹیلنٹڈ مگر نوجوان ٹیم کے کام آئے گی۔ ورلڈ کپ 2015ء کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد جے وردھنے انگلش ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سسیکس اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مذکورہ ٹورنامنٹ 5نومبر سے شروع ہو گا جب کہ جے وردھنے 19نومبر کو ویلنگٹن کے خلاف نیلسن کے مقام پر اپنا پہلا میچ دیکھیں گے۔ ٹورنامنٹ کا لیگ سٹیج 6دسمبر کو ختم ہوگا جب کہ فائنل 13دسمبر کو کھیلا جائے گا۔