ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،رواں سال پاکستان نے5سنچریاں اور36نصف سنچریاں بنائیں
لاہور(آن لائن)2015 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے صرف5سنچریاں اور36نصف سنچریاں بنیں۔موجودہ سال کے دوران پاکستان کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے2،محمدحفیظ،سرفرازاحمد،شعیب ملک نے ایک ایک سنچری بنائی۔جبکہ پاکستان کی جانب سے بننے والی36نصف سنچریوں میں سے محمدحفیظ ،حارث سہیل،مصباح الحق نے5 ،5،احمد شہزاد نے 4، اظہر علی، محمدرضوان نے 3،3،شعیب ملک،وہاب ریاض نے2، 2،سرفرزاحمد، شاہدآفرہدی، عمراکمل، صہیب مقصود، سعدنسیم،بابراعظم اورعمادوسیم نے ایک ایک نصف سنچری بنائی۔