ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٗ شاہد آفریدی کراچی سے لاہور منتقل ہو جائینگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٗ شاہد آفریدی کراچی سے لاہور منتقل ہو جائینگے

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی اگلے سال بھارت میں اپنے آخری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کیلئے کراچی سے لاہور منتقل ہوجائینگے ۔تفصیلات کے مطابق 35 سالہ آفریدی کا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقے سے ہے تاہم انہوں نے اپنی پوری زندگی کراچی میں گزاری اب وہ اگلے ہفتے اہل خانہ کے ساتھ لاہور منتقل ہو رہے ہیں تاکہ وہاں موجود نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات سے مکمل استفاد ہ کر سکیں۔آفریدی نے بتایا کہ وہ چیمپئن شپ جیتنے کی کوششوں میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دیں گے۔آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سال 11 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعداپنا عالمی کیریئر ختم کر دیں گے۔موجودہ ٹیم سے مطمئن اور خوش آفریدی نے کہا کہ ہم نے کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جنہوں نے اپنا ٹیلنٹ بھی ثابت کیا لہذا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے میرے ذہن میں موجود کامبینیشن تیار ہو رہا ہے مجھے امید ہے کہ ہم اچھے نتائج دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی