چائنا اوپن ٹینس آج شروع ہوگا، ماریہ شراپوا فٹنس مسائل کے باعث باہر

چائنا اوپن ٹینس آج شروع ہوگا، ماریہ شراپوا فٹنس مسائل کے باعث باہر

بیجنگ(آن لائن) چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج ہفتہ سے چین دارلحکومت بیجنگ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمیپئن روس کی ٹینس سٹار ماریا شراپوا جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن سربیا کے نوویک جوکووچ ہیں۔ روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور وہ ووہان میں اپنا پہلا میچ ادھورا چھوڑ کر میدان سے چلی گئیں تھیں اور ایک مرتبہ پھر وہ گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئیں ہیں۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریہ شراپوا نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں عالمی نمبر تین نے کہا کہ وہ فٹنس مسائل سے بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چائنا اوپن سے دستبردار ہونے پر بہت مایوس ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرکے دوبارہ ٹینس کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آؤنگی۔ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے چین میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی