انضمام الحق افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بن گئے

انضمام الحق افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بن گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے پیشکش کی ہے جسے انضمام الحق نے قبول کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کو افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کے ایک ماہ کیلئے ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے جس انضمام الحق نے قبول کرلیاہے۔افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کے دورہ زمبابوے کے بعد زمبابوے دورے پر جاناہے اور اسی کیلئے انضمام الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ دورے کے بعد انضمام الحق کو مستقل ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی