رگبی ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

رگبی ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

لندن(آن لائن) انگلینڈ میں جاری آٹھویں رگبی ورلڈ کپ میں آج ہفتہ کو مزید تین میچ کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والا پہلا میچ پول بی کی ٹیموں ساموا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ پول بی کی ہی ٹیموں جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا، پہلے دو کوارٹر فائنل 17 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنلز 18 اکتوبر کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل 24 اکتوبر کو اور دوسرا سیمی فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اور فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...