پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ شروع

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر دوسرے مرحلے کے افتتاحی میچ میں عمر آباد شاہین کرکٹ کلب نے کارکن کلب کو 24 رنز سے شکست دیدی ، جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ڈسٹرکٹ پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر کلب زون ون مقابلوں میں عمر آباد شاہین کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوور میں 86 رنز بنائے جس میں ساجد 16 اور بلال 10 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔
جواب میں کارکن کلب کی پوری ٹیم 62 رنز پر آؤٹ ہوگئی عمر آباد کلب کی طرف سے ظاہر شاہ اور جمیل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح میچ میں عمر آباد نے 24 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ اس سے قبل پہلے رواؤنڈ کے میچ میں ہشتنگر کرکٹ کلب نے شباب ملی کلب کو 22 رنز سے شکست دیدیں میں ہشتنگر کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 125 رنز بنائے جس میں نثار 54 ، ابرار17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے شباب ملی کی جانب سے حسن نے چار،حضرت اور محمد رحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں شباب ملی کی ٹیم103 رنز پر ڈھیر ہوگئی احمد 49 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ہشتنگر کلب کی جانب سے یوسف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔اس موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں زون ون کے 118 کلبز نے حصہ لیا جس میں ٹاپ 16 کو مین راؤنڈ میں رکھا گیا جبکہ باقی کلبز کے مابین میچز کرائے گئے جس میں پہلے مرحلے میں 51 ٹیموں نے کامیابی حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔