پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے لئے چللنج ہے ؛ کپتان برطانوی کرکٹ ٹیم

پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے لئے چللنج ہے ؛ کپتان برطانوی کرکٹ ٹیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے،پاکستان سے سیریز میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہناتھا کہ پاکستان طویل فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے اور پاکستان کا یواے ای میں ریکارڈ بھی کافی اچھاہے اس لیے کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہماری ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یاسر شاہ بہترین سپنر ہیں کھلاڑیوں کو یاسر شاہ کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یواے ای میں3 ٹیسٹ،4 ون ڈے اور3ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریزکھیلی جائے گی جو 13 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔