زمبابوے نے افغانستان سے ہوم سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

زمبابوے نے افغانستان سے ہوم سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہرارے (اے پی پی) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ افغانستان سے پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق افغان ٹیم 13 اکتوبر کو زمبابوے پہنچے گی۔ زمبابوے اور افغانستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 18 اکتوبر، تیسرا 20 اکتوبر، چوتھا 22 اکتوبر اور پانچواں 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 27 اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی