برطانیہ کے کرکٹ منتظمین کاویٹیکن سٹی کرکٹ کلب اور مسلمانوں کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا اعلان

برطانیہ کے کرکٹ منتظمین کاویٹیکن سٹی کرکٹ کلب اور مسلمانوں کے درمیان کرکٹ ...

ویٹیکن سٹی( آن لائن ) برطانیہ کے کرکٹ منتظمین نے ویٹیکن سٹی کرکٹ کلب اور برطانیہ کے مسلمانوں کے درمیان ایک کرکٹ میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق رواں ماہ ہونے والے میچز میں سینٹ پیٹرز کرکٹ کلب کی ٹیم پوپ فرانسس کے شہر بیونس آئرس کی ٹیم کے خلاف میچ میں چرچ آف انگلینڈ الیون سے شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔تاہم منتظمین کا خیال ہے کہ شائقین کو اصل دلچسپی 17 اکتوبر کو ماؤنٹ کرکٹ کلب سے ہونے والے میچ سے ہے جس میں وہ ویٹیکن کی ٹیم آل مسلم الیون کا سامنا کرے گی۔پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کی مدد سے میچ کا انعقاد کرانے والے پاکستان میں 34 سال سے مقیم فادر رابرٹ میک کلوچ نے کہا کہ مسلمان اور کیتھولک ساتھ میچ کھیلیں گے جس سے کھیل کے ذریعے دو مذاہب کے لوگوں کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔ماؤنٹ کی ٹیم پاکستانی نڑاد کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی