حساس ادارے کا افسر بن کر اوگرا ڈائریکٹرز کے اغواکی کوشش کر نے والا ملزم گرفتار

حساس ادارے کا افسر بن کر اوگرا ڈائریکٹرز کے اغواکی کوشش کر نے والا ملزم ...

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے تھانہ کوہسار کی حدود سے حساس ادارے کا افسر بن کر اوگراکے دو ڈائر یکٹرز کو اغوا کرنے کی کوشش پر ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق گرفتار ملزم علی اصغر خان اوگرا کے دو ڈائریکٹرز محمد یاسین اور غلام اختر کو حساس ادارے کا افسر بن کر اغوا کرنا چاہتا تھا ۔علی اصغر خان نے دونوں ڈائریکٹرز سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کہا کہ حساس ادارے کے افسر ایل این جی پر بریفنگ لینے کے لیے ملاقات کرنا چاہتے ہیںجس پر دونوں ڈائریکٹرز نے رضامندی کا اظہار کردیا تاہم بعد میں انہوں نے اصغر علی خان پر شک ہونے کی وجہ سے پولیس سے رابطہ کیا اور سارا معاملہ پولیس کے سامنے رکھ دیا ۔ملزم علی اصغر خان جب دونوں ڈائر یکٹرز کو اغواکرنے کے ارادے سے آیا تو پولیس نے کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...