یورپا لیگ فٹبال ٹورنامنٹ، دلچسپ مقابلے کے بعد میچ ایک ایک گول سے برابر
لندن ( آن لائن ) یورپا لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں لیور پول اور صیون کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔یورپافٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول اور صیون کی ٹیمیں میدان میں اتریں، لیور پول کی جانب سے لالنہ نے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں پہلا گول سکور کر کے برتری حاصل کی لیکن حریف ٹیم نے جلد کم بیک کیا اور 17 ویں منٹ میں گول داغ کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا
اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ مل پائی اور میچ ایک ایک گول پر اختتام پزیر ہو گیا۔