ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کا حکم

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے بہتر انتظامات کر نے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ایڈ منسٹریٹرز پچھلے سال سے بہتر انتظامات کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے روٹس پر پیچ ورک کے ساتھ ساتھ لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو بھی درست کیا جائے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے علمائے کرام کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جائے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ شہر میں محرم الحرام میں جلوسوں کی ما نیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکمے اور پولیس آپس میں ملکر محرم الحرام کے حوالے سے تیاریاں کریں۔