مجسٹریٹوں کی کارروائی ،52گرانفروش گرفتار،26چالان،43ہزار جرمانہ

مجسٹریٹوں کی کارروائی ،52گرانفروش گرفتار،26چالان،43ہزار جرمانہ

لاہور(خبر نگار خصوصی)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈی سی او کی ہدایت پرشہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے671مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر26 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ43,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،44افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر52افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے08افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...