شوکت خانم ہسپتال 5اکتوبر کو چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم شروع کریگا

شوکت خانم ہسپتال 5اکتوبر کو چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم شروع کریگا

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹرسلانہ بریسٹ کینسر آگاہمی مہم کا آغاز 5کتوبر سے کررہا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں بریسٹ کینسر بارے آگہی پھیلانا ہے اس مہم کے دوران ملک کے تما م بڑے شہروں بشمول لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور، گجرات، جہلم، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور، حیدر آباد اور گلف کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات کیلئے اونکالوجسٹس کی زیر نگرانی خصوصی سیشنز کا انعقاد کیاجائے گا اور بریسٹ کینسرکی وجوہات، علامات، اس سے بچاؤ کے طریقوں ، اس کی تشخیص اور علاج کے بارے آگہی فراہم کی جائے گی۔ اس سال یہ مہم اس لئے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کاموبائل میموگرافی یونٹ ان کالجز اور یونیورسٹیز کا دورہ کرے گا ۔یاد رہے کہ بریسٹ کینسر دنیا بھر کی خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والاکینسر ہے اور تقریباًہر 9میں سے ایک خاتون اس مرض میں مبتلا ہے۔پاکستان میں ہر سال 40,000اموات اس مرض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔مشہور فلم سٹارماہرہ خان ، حدیقہ کیانی اورصنم سعید ،جو اس مہم کی امبیسڈرز بھی ہیں، اس مہم میں ہسپتال کی امبیسیڈرزہو ں گی۔اس مہم کیلئے POND'S، Pfizer Pakistan،SNM Din Industries، Waridاور MCB شوکت خانم کینسر ہسپتال کو تعاون فراہم کر رہے ہیں جو کہ ان اداروں کا سوشل رسپانسبلیٹی مہم کا حصہ بھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1