اوقافکے افسران کا اجلاس،داتار دربار کے سالانہ غسل کے انتظامات کا جائزہ
لاہور(خبر نگار خصوصی) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے سیکرٹری نیئر اقبال نے داتاؒ دربارمیں سالانہ تقریبِ سعید غسل مبارک کے انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورڈاکٹرطاہر رضا بخاری اور جملہ ڈائریکٹران کے ہمراہ ایک اجلاس کیا اس اجلاس میں داتاؒ حضور کے 972ویں غسل شریف کے سلسلہ میں اضافی سیکیورٹی ، صفائی، میڈیا کوریج و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ دربار شریف میں حاضری کے ساتھ سیکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے دربار کا وزٹ بھی کیا اور کسی بھی ایمرجنسی صورت سے نمٹنے کے لیے دیگر اداروں سے غسل شریف کے درمیان بھرپور کوآرڈینشن کی ہدایت کی۔