لاوارث بزرگوں کیلئے ضلعی سطح پر اولڈ پیپلز ہومز قائم کئے جائیں گے،ذکیہ شاہ نواز

لاوارث بزرگوں کیلئے ضلعی سطح پر اولڈ پیپلز ہومز قائم کئے جائیں گے،ذکیہ شاہ ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک اپنے لئے چیلنج سمجھ کر عمررسیدہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے سینئر سیٹزن ویلفیئر کے حوالے سے این جی او کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئی کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر اضلاع میں لاوارث عمرسیدہ شہریوں کیلئے اولڈ پیپلزہومز قائم کئے جائیں گے یہاں انہیں تمام ضروریات زندگی مفت فراہم کی جائیں گی۔ بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ بزرگوں کی تعداد معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے یہ صورتحالایک طرف خوش کن ہے اور دوسری طرف پریشان کن بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک اپنے لئے یہ چیلنج سمجھ کر عمررسیدہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہے ہیں کئی ممالک میںی بڑھتی ہوئی عمروں کے حوالے سے قوانین بنانے کے ساتھ ساتھ آئندہ 10سال کی حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کیلئے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ ان کی زندگی کو آسودہ بنانے کیلئے حکومتیں ہی نہیں سول سوسائٹی بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک میں محض زائد ضروریات پوری نہ ہونے کی وجہ سے حائل مشکلات میں گھرے رہنے کی بناء پر 40سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد بھی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ اگر اپوزیشن اور حکمران مل کر اس کی منظوری کیلئے کام کریں تو وہ اپنا فرض اور بزرگوں کا قرض ادا کر سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...