مارک سیگل کے بیان سے یہی تاثر پیدا ہوا کہ مشرف بینظیر کے قتل میں ملوث ہے: اعتزاز احسن

مارک سیگل کے بیان سے یہی تاثر پیدا ہوا کہ مشرف بینظیر کے قتل میں ملوث ہے: ...
مارک سیگل کے بیان سے یہی تاثر پیدا ہوا کہ مشرف بینظیر کے قتل میں ملوث ہے: اعتزاز احسن

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سپریم کورٹ کے وکیل سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مارک سیگل کے بیان سے پاکستان میں یہی تاثر پیدا ہوا ہے کہ پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں۔

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ قانونی طور پر اس بیان کی اہمیت کا اندازہ اس وقت لگایا جائے گا جب مارک سیگل پر وکلاءصفائی اپنی جرح مکمل کریں گے کیونکہ کسی بھی گواہ کا بیان جرح کے بغیر قانونی اہمیت نہیں رکھتا۔ پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی مارک سیگل کے ہمراہ موجودگی کے بارے میں وکیل صفائی الیاس صدیقی کے اعتراض کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہافاروق نائیک کا وہاں موجود ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ لیکن وکیل صفائی اس بات پر یقینا اعتراض اٹھا سکتے ہیں اور یہ ان کا حق ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...