پولیومہم کا حصہ بننے والے ممبران کی تربیت کا سلسلہ جاری
لاہور(خبر نگار خصوصی)رواں ماہ ہونے والی پولیو مہم سے قبل سٹی ڈ سٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی جانب سے پولیو مہم کا حصہ بننے والی تمام ٹیموں کے ممبران کو پولیو کی ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر تمام ٹاؤن ایڈ منسٹریٹرز اپنے اپنے ٹاؤن میں پولیو مہم میں حصہ لینے والے سٹاف کو تین روزہ ٹریننگ کروا رہے ہیں اور ان ٹریننگ سیشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر پولیو مہم کو بھر پور طریقے سے چلائے گی اور شہر سے پولیو کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں ماہ ہونے والی تین روزہ پولیو مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔