کرسچین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کی شادی کا اندراج شروع
لاہور(خبر نگار خصوصی)ترجمان ضلعی انتظامیہ لا ہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں کرسچن کمیونٹی کے افراد کی شادی کا اندراج شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل آفس کرسچن کمیونٹی کو نادرا کے کاغذ پر میرج سر ٹیفکیٹ جاری کرے گا۔میرج سر ٹیفکیٹ حاصل کر نے کے لیے دولہا یا دلہن کو چرچ کا جاری کردہ نکاح کا ثبوت یونین کونسل آفس میں جمع کروانا ہو گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام یونین کونسل سیکر ٹریز کو اس ضمن میں ہدایا ت جاری کر دی ہیں۔