غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن پالیسی اچھا فیصلہ ہے،ہارو ن رفیق

غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن پالیسی اچھا فیصلہ ہے،ہارو ن رفیق

لاہو ر(خبر نگار خصوصی)سیکرٹری سوشل ویلفیئر ہارون رفیق نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے غیرملکی این جی اوز کی رجسٹریشن پالیسی کااعلان ایک خوش آئند اقدام ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے اس بروقت فیصلہ کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار این جی اوز کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ہارون رفیق نے سرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندگان کو بتایا کہ ملک میں کام کرنے والی تمام غیرملکی این جی اوز کو آن لائن رجسٹریشن کیلئے 60دن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ رجسٹریشن کے بعد آئندہ 60دنوں میں وزارت داخلہ کی جانب سے یہ فیصلہ کر لیا جائے گا کہ کن این جی اوز کو این او سی جاری کیا جائے۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کہا کہ حکومت این جی اوز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے تاہم ملکی استحکام ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔ کسی ایسی این جی او کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے جس کی گرانٹ مشکوک ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...