داتاگنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

داتاگنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار خصوصی)ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں ہوا اجلاس کی صدارت ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن/ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم نے کی جبکہ اس موقع پرٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن اقبال فرید ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے،واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا ئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...