عبد العلیم خان کو منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا،حامد سرور

عبد العلیم خان کو منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا،حامد سرور

لاہور(نامہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ اقتدارپرقبضہ کرنیوالے سب سے بڑا قبضہ گروپ ہیں عوام جانتے ہیں لینڈمافیا کاتعلق کس جماعت سے ہے حکمران ہمیشہ شکست کے ڈر سے ذاتیات پراترآتے ہیں جعلی حکومت اس باربھی ہماری قیادت کامیڈیا ٹرائل کرتے ہوئے اخلاقیات کی حدود سے بہت آگے نکل گئی ہے کپتان عمران خان اورعبدالعلیم خان کے خلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی کے باوجو د11 اکتوبرکواین اے122میں حکمرانوں کی رسوائی اور پسپائی اٹل ہے۔حکمران یادرکھیں باوفا ، با صفا اورباضمیر عبدالعلیم خان کو منفی ہتھکنڈوں سے بلیک میل یامرعوب نہیں کیا جاسکتا،وہ این اے 122میں ریاستی مشینری کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں حامد سرورنے مزید کہا کہ حکمرانوں کی بدعنوانیاں اورنظام کی خامیاں بے نقاب کرناعمران خان کاواحدجرم ہے ۔کل بھی عمران خان حکمرانوں کے ایک میگاکرپشن سکینڈل سے پردہ اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام اثاثہ جات اس ملک کے اندر جبکہ حکمرانوں کے یوکے اوریورپ میں ہیں ۔اگرشریف خاندان اورزرداری خاندان پاکستان کے ساتھ مخلص ہوتاتواپنے اثاثے بیرون ملک ہرگز نہ رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ اورپاکستان کاالیکشن کمیشن ملک میں سیاست کرنیوالی شخصیات کو مختلف بیرونی ملکوں سے اپنے اثاثے واپس پاکستان میں منتقل کرنے کاپابندبنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...