این اے 122میں پی پی امیدوار کی مقبولیت سے جعلی حکومت خوفزدہ ہو گئی،اشرف بھٹی

این اے 122میں پی پی امیدوار کی مقبولیت سے جعلی حکومت خوفزدہ ہو گئی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دھاندلی کی کوکھ سے جنم لیا ہے شریف برادران 11مئی2013ء کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے اقتدارمیں آئے اگر11مئی 2013ء کے الیکشن کی منظم دھاندلی کیخلاف شفاف انکوائری کی گئی توکئی پردہ نشین بے نقاب ہوجائیں گے۔پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹرعامرحسن کی موثررابطہ عوام مہم دیکھتے ہوئے جعلی حکومت بری طرح خوفزدہ ہو گئی ہے۔