بھارتی وزیرخارجہ کا کشمیر سے فوج نہ نکالنے کا بیان ہٹ دھرمی ہے،عثمان حمزہ

بھارتی وزیرخارجہ کا کشمیر سے فوج نہ نکالنے کا بیان ہٹ دھرمی ہے،عثمان حمزہ

لاہور(نامہ نگار) تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے بھارتی وزیر خارجہ کا کشمیر سے فوج نہ نکالنے کا بیان ہٹ دھرمی ہے اقوام متحدہ کو اسکا نوٹس لینا چاہیے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا بہت شور مچاتے ہیں لیکن کشمیر میں جو بھارتی فوج دہشت گردی کرتی چلی آرہی ہے وہ کس قانون کے تحت جائز ہے اس پر نہ تو کبھی عالمی برادری نے آواز بلند کی اور نہ ہی اقوام متحدہ کو زحمت ہوئی ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر تنقید کی اور ہمارے ملک کے حالات خراب کرنے میں بھی مصروف عمل رہا ۔بلوچستان میں انتشار پھیلانے میں بھارتی ایجنیسوں کے ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی داخل اندازی کے جو ثبوت اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیے ہیں اس پر بھار ت کے خلاف کیا کارروائی کی جاتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...