نیشنل لیبر فیڈریشن کے وفد کی امین منہاس کی قیادت میں مرکزی صدر کے ساتھ ملاقات

نیشنل لیبر فیڈریشن کے وفد کی امین منہاس کی قیادت میں مرکزی صدر کے ساتھ ملاقات

لاہور (پ ر) نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور زون کی مختلف یونینز کے صدوراور جنرل سیکرٹریز نے این ایل ایف لاہورزون کے صدر امین منہاس کی زیر قیادت مختلف محنت کشوں کے وفد نے رانا محمود علی خان مرکزی صدر این ایل ایف سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں خیر محمد تونیومرکزی جنرل سیکرٹری پریم یونین ، ملک عبد العزیز ، ڈاکٹر عمر سعودو دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے محنت کشوں کو در پیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جن میں ایک سکول شادمان سے جبراً نکالے گئے ملازمین کی غیر قانونی بر طرفی پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...